نئی دہلی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں مقامی بلدیاتی انتخابات کئی طریقوں میں تاریخی اہمیت کا ہوگا اور بہت دیر زمینی جمہوریت دوبارہ قائم ہوگی۔ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت پنچایت اور شہری مقامی بلدیاتی انتخابات آسانی سے انعقاد کے لئے مرکزی فورسزتمام ممکنہ مدد مہیا کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان مقامی بلدیاتی انتخابات کا کئی معنوں میں تاریخی اہمیت ہوگی ۔جموں و کشمیر میں مقامی بلدیاتی انتخابات اگلے ماہ ہوں گے۔